بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل پسنی سے جبری لاپتہ نوجوان مقبول انور کی عدم بازیابی پر ان کے اہل خانہ سراپا احتجاج بن گئے۔ متاثرہ خاندانوں نے پسنی زیروپوائنٹ پر دھرنا دے کر کراچی جانے والی شاہراہ کو بند کر دیا، جس سے مکران سے کراچی جانے والی ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو گئی۔
اس دوران فورسز نے مظاہرین کو احتجاج سے روکنے کی کوشش کی ، خواتین کے مطابق ان پر تشدد کیا گیا لیکن وہ جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے لاپتہ بچوں کی بازیابی کے لیے مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا لیکن کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک ان کے بچے بازیاب نہیں ہوتے، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔