پروم: پولیس تھانہ، نادرا آفس اور لیویز سمیت کیمروں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

195

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 14 فروری کی شام ساڑھے 5 بجے پنجگور کے علاقے پروم میں پولیس اسٹیشن اور نادرا آفس پر حملہ کیا، تلاشی کے دوران تھانے میں کوئی اسلحہ، گولہ بارود نہیں ملا۔ تاہم سرمچاروں نے تھانے کا فرنیچر توڑ دیا، نادرا آفس کا لیپ ٹاپ اور کیمرہ قبضے میں لے کر دفتر کو نزر آتش کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پروم میں ایک اور مقام پر دوران گشت سرمچاروں نے ایک لیویز اہلکار سے ایک Ak-47 کو قبضے میں لیا، تاہم لیویز اہلکار کو بلوچ ہونے کے ناطے کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ کلہ کور پروم میں ایف سی چوکی پر نصب پاکستانی فوج کا سرویلنس کا کیمرہ، ہسپتال کے سامنے نصب فوج کے زیر استعمال سرویلنس کا کیمرہ اور کہدہ حکیم بازار میں پاکستانی فوج کے نصب کردہ سرویلنس کے کیمرے کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان تمام کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، اور بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فورسز اور فوجی تنصیبات پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔