ٹرمپ مودی ملاقات: ممبئی حملے کے مجرم تہور رانا کی بھارت حوالگی جلد

94

ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کو ’عظیم دوست‘ بتایا جبکہ بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ دوستی میں مزید قربت آئے گی۔ اس دوران امریکہ نے ممبئی حملوں کے مجرم پاکستانی نژاد تہور حسین رانا کو بھارت کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا، ”وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں۔ ایک طویل عرصے سے ہمارے درمیان شاندار تعلقات رہے ہیں۔‘‘ مودی نے کہا،”ہم دونوں نے ایک ہی بندھن، باہمی اعتماد اور ایک ہی جوش کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔‘‘

صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس بات کا عندیہ دیا کہ بھارت امریکہ سے ”بہت زیادہ‘‘ تیل اور گیس خریدے گا۔ ان کے بقول، ”ہمارے پاس دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ تیل اور گیس ہے اور بھارت کو اس کی ضرورت ہے۔‘‘

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی جانب سے بین الاقوامی تجارت پر تمام ممالک پر مساوی مناسبت سے باہمی ٹیرف لگانے کا اقدام بھارت پر بھی لاگو ہو گا۔

ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان سرحدی جھڑپیں کافی شدید رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا،”اگر میں مدد کر سکتا ہوں تو میں مدد کرنا پسند کروں گا کیوں کہ اسے روک دیا جانا چاہیے۔ یہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے۔