مند: پاکستانی فورسز کیمپ پر مسلح حملے کے بعد قبضہ

674

کیچ کے تحصیل مند میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو ایک بڑی نوعیت کے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد نے مند کے علاقے دریا چم میں فورسز کیمپ پر حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد کیمپ پر قبضہ کرکے تمام اسلحہ اور دیگر فوجی سامان کو قبضے میں لے لیا۔

مزید برآںد فورسز کی مدد کیلئے آنے والے قافلے کو بھی مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

نقصانات کے حوالے سے تاحال حکام نے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

مند و گردنواح میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم تاحال حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔