مند : پاکستانی فورسز حملے میں تین اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ۔ حکام

370

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل مند میں پاکستانی فورسز پر ایک حملے میں حکام کی جانب سے تین اہلکار ہلاک اور چھ کے زخمی ہونے کی حکام نے تصدیق کی ہے ۔ جبکہ دو شدید زخمی ہیں ۔ ہلاک اہلکاروں کی شناخت لکمیر، رانا زاہد اور گل سنت کے ناموں سے ہوئی ہیں جو دشت اسکاوٹس 125 ونگ میں تعینات تھے۔ حملہ آوروں نے فورسز کے زیر استعمال تمام اسلحہ کو بھی اپنے قبضہ میں لے لیا۔

آزاد ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہے ، مسلح افراد نے پہاڑ پر قائم چوکی کو مکمل قبضہ میں لے کر فورسز کو کمک پہنچانے والے قافلوں کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب میں تین مختلف مقامات پر پاکستانی فورسز پر حملے کیے گئے جن میں مجموعی طور پر پانچ اہلکار ہلاک جب کہ آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

دوسرا حملہ قلات میں لیویز پر ہوا جس میں ایک چوکی پر موجود دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ آواران میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مند سے مقامی لوگوں کے مطابق چوکی پر حملے کے بعد وہاں ایک فوجی قافلے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔