بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں گذشتہ روز مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔
حملہ مشکے کے علاقے بنڈکی میں کیا گیا جبکہ حملے میں پاکستان فوج کے آفیسر سمیت متعدد اہلکاروں کے ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔
آج پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے خواتین و بچوں سمیت دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مشکے کے نواحی گاؤں تنک میں عبدالرحیم بازار میں پاکستانی فورسز نے علاقہ مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔