مستونگ: نوجوان کی لاش برآمد، گولی مار کر قتل کیا گیا

194

بلوچستان کے ضلع مستونگ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش مستونگ کے نواحی علاقے لاکھا میں روڈ کنارے سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت تنویر احمد ولد محمد حسین بنگلزئی کے نام سے ہوئی ہے۔