مستونگ: لاپتہ نوجوان کی بازیابی کے لئے احتجاج، کراچی کوئٹہ شاہراہ بند

96

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف اہلخانہ نے دھرنا دے کر کراچی کوئٹہ مرکزی شاہراہ کو بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز مستونگ کے علاقے میجر چوک کے قریب سے لاپتہ کیے جانے والے کلی عزیزآباد کے رہائشی نوجوان کامران ولد حاجی میر احمد محمد شہی کے بازیابی کیلئے اہلخانہ رشتہ داروں اور عوام نے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ کو نواب ہوٹل کے مقام پر احتجاجاً بند کر کے نوجوان کے بازیابی کیلئے دھرنا شروع کردیا۔

خیال رہے کہ نوجوان کے والد نے گزشتہ روز ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپیل کیا تھا کی میرے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے اور عدم بازیابی پر وہ روڈ کو احتجاجا بلاک کرکے دھرنا دے گا عدم بازیابی پر آج انھوں روڈ بلاک کرکے دہرنا دے رہے ہیں۔