مستونگ کے شہریوں کے مطابق دشت میں پاکستانی فورسز ایف سی کی جانب سے دشت مستونگ میں موٹر سائیکل پر تیل لے جانے والے غریب محنت کشوں کے ساتھ ناروا سلوک جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایف سی اہلکاروں نے کئی موٹر سائیکل سواروں کے 6 تیل بردار ڈبے ضبط کر لیے اور ان سے 8000 روپے طلب کیے جا رہے ہیں۔
متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ وہ بے روزگار ہیں اور اپنا گزر بسر کرنے کے لیے ادھار پر تیل اٹھا کر فروخت کرتے ہیں، لیکن ایف سی کی جانب سے بار بار تنگ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ “ہم کہاں جائیں؟ اگر ہمیں روزگار کے لیے بھی نہیں چھوڑا جا رہا تو کیا چوری کریں؟ یہ سراسر ظلم ہے۔”
شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایف سی کی جانب سے غریبوں پر کیے جانے والے اس جبر کو فوری روکا جائے اور ان کے ضبط شدہ تیل کے ڈبے واپس کیے جائیں۔ بصورت دیگر، متاثرہ افراد نے شدید احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کا مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کر دیں گے۔