مستونگ: سرینڈر شدہ سرفراز بنگلزئی کے قافلے پر حملہ

1

مستونگ میں سرفراز بنگلزئی کے قافلے کو مسلح میں نشانہ بنایا گیا جس میں وہ محفوظ رہے ہیں۔ سرفراز بنگلزئی نے پاکستان فوج کے سامنے سرینڈر کیا تھا۔

مستونگ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سرفراز بنگلزئی اپنے دیگر مسلح افراد کے ساتھ مستونگ کے علاقے اسپلنجی سے کوئٹہ واپس جارہے تھے کہ انکے قافلے پر حملہ کیا گیا ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالمنان کے مطابق سرفراز بنگلزئی کی گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے وہ محفوظ رہیں۔

حملہ مستونگ مرو کے مقام پر گھات لگائے مسلح افراد نے کیا۔ اس دوران سرفراز بنگلزئی کے گارڈز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

حکام کے مطابق حملے کے بعد سرفراز بنگلزئی کو ایف سی کیمپ پہنچا دیا گیا۔

واضح رہے کہ سرفراز بنگلزئی دو سال قبل مسلح آزادی پسند تنظیم چھوڑ کر پاکستان فوج کے سامنے سرینڈر ہوچکے تھے۔