مستونگ: جبری لاپتہ ظہور سمالانی بازیاب، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا ختم

71

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں جبری لاپتہ ظہور سمالانی کی بازیابی کیلئے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دو دنوں سے جاری دھرنا ان کی بازیابی کے بعد ختم کردیا گیا۔

احتجاجی دھرنے کی قیادت سے اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمد اکرم حریفال نے کامیاب مذاکرات کیئے اور لاپتہ ظہور سمالانی کی بازیابی کے بعد مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر کھول دیا گیا۔

واضع رہے کہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدہ ہونے والے ظہور سمالانی کی بازیابی کیلئے لواحقین نے دو دن قبل مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیکر بند کردیا تھا ۔

پہلے دن نواب ہوٹل مستونگ کے مقام پر خواتین و بچوں نے دھرنا دے کر شاہراہ کو مکمل بند کیا تھا جس سے ٹریفک معطل رہی جبکہ دوسرے دن لواحقین نے اپنے احتجاج کو مزید وسعت دے کر تفتان تا کوئٹہ و کراچی مرکزی شاہراہ لکپاس کے مقام پر ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا تھا۔

تین مقامات پر دھرنے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافر بھوک و پیاس کے ساتھ پھنس کر رہ گئے تھے۔