بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد نے سیندک پروجیکٹ کیلئے مشنری لیجانے والے ٹرکوں کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق تیس کے قریب گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر گھات لگائے مسلح افراد کی بڑی تعداد نے مرکزی شاہراہ پر حملہ کیا قبل ازیں قافلے کی سیکورٹی پر معمور فورسز کی گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔
آدھے گھنٹے سے زائد علاقہ شدید فائرنگ اور دھماکوں سے گونجتا رہا۔
حملے کے نتیجے میں فورسز و رسد گاڑیوں کے اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں جبکہ رسد گاڑیوں اور مشنری کو بھی نقصانات اٹھانے خبریں موصول ہوئی ہے۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
خیال چوبیس گھنٹوں کے بلوچستان میں مرکزی شاہراہوں پر پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے گذشتہ روز مسلح افراد کی بڑی تعداد نے بولان کے علاقے میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی۔
اس دوران رکن بلوچستان اسمبلی کے گن مینوں کا اسلحہ ضبط کیا گیا تاہم انہیں رہا کردیا گیا۔
بولان میں کاروائی کی ذمہ بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی ہے تاہم آج قلات میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔