قلات سٹی پولیس چوکی‌ پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔بی ایل‌ ایف

122

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے یکم‌ فروری رات سات بج کر پینتالیس منٹ کو قلات سٹی میں قائم ہائی اسکول کے امتحانی ہال کے قریب قائم‌ پولیس چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ریاستی پولیس کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے.

انہوں نے کہا کہ پولیس کو متنبہ کرتے ہیں کہ وه ریاستی افواج کی ہمنوائی سے‌ گریز کریں ورنہ دشمن جیسا برتاو کیا جائے گا.

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول‌ تک قابض فورسز اور ان کے ہمنواؤں کو نشانہ بنانے کا‌عزم‌ کرتی ہے۔