قلات، سبی اور چمن میں بم دھماکے، فائرنگ: ایف سی اہلکار ہلاک

1

ہفتے کی شب بلوچستان کے مختلف علاقوں سبی، قلات اور چمن میں دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات پیش آئیں۔

تفصیلات کے مطابق قلات سٹی میں پولیس لائن کی ہائی سکول کے امتحانی ہال کی جانب سے قائم پاکستانی فورسز چوکی پر بم حملہ ہوا ہے تاہم دھماکے میں نقصان کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی۔

وہاں سبی میں نامعلوم افراد کریکر سے حملہ کیا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق کریکر دھماکہ میں کو جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

دریں اثنا چمن ماسٹر پلان کے قریب مغرب کے بعد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار عبدالحکیم ولد امیر محمد قوم عشیزئی سکنہ پڈو کاریز ہلاک ہوگئے۔