سوراب: احتجاج کے باعث لاپتہ شخص بازیاب، شاہراہ کھول دی گئی

55

جبری گمشدگیوں کے خلاف گذشتہ روز سے شاہراہ پر دھرنا جاری تھا۔

بلوچستان کے تحصیل زہری سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے لاپتہ جہانزیب زہری رات گئے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا، جس کے بعد انکی عدم بازیابی کے خلاف کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا ختم کردیا گیا ہے۔

جہانزیب زہری کے لواحقین کی جانب سے گذشتہ روز سوراب زیرو پوائنٹ کے مقام پر دھرنا دیکر کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ کو تمام ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا۔

جہانزیب زہری کی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی و عدم بازیابی کے خلاف زہری بازار بھی ہڑتال کے باعث مکمل طور پر بند رہی تھی، تاہم رات گئے لاپتہ جہانزیب بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

انکی بازیابی کی تصدیق مقامی ذرائع نے کردی ہے۔