زہری: سرمچار امتیاز زہری عرف دلوش کے والد انتقال کرگئے

385

ڈائیہ قبیلے کے سربراہ اور بی ایل اے کے جانبحق سرمچار کے والد زہری میں انتقال کرگئے۔

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری کے علاقے مشک کے قبائلی رہنماء اور ڈائیہ قبیلے کے سردار جمشیر خان منگل کے روز انتقال کرگئے ہیں۔

سردار جمشیر خان ڈائیہ قبیلے کے سردار اور 6 مارچ 2016 میں بولان میں پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جانبحق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچار امتیاز عرف دلوش کے والد تھے۔

سردار جمشیر خان گذشتہ طویل عرصے سے علیل تھے جہاں وہ آج اپنے آبائی علاقے میں انتقال کرگئے۔