خضدار واقعہ: ڈیتھ اسکواڈز نے بلوچستان میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے – ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

47

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا ہے کہ ‏بلوچستان میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے گذشتہ رات خضدار سے ایک بلوچ خاتون، عاصمہ بلوچ، کو ان کے گھر سے اغوا کر لیا۔

انہوں نے کہاکہ عاصمہ کے لواحقین نے خضدار میں دو مقامات پر دھرنا دے رکھا ہے، جہاں ان کی والدہ قرآن ہاتھ میں لیے بیٹھی ہیں۔

‏ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہاکہ ریاستی سرپرستی میں چلنے والے ڈیتھ اسکواڈ نے بلوچستان میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ فوج اور خفیہ اداروں کی سرپرستی میں یہ عناصر کسی بھی گھر میں گھس کر سفید پوش شہریوں کی عزتِ نفس کو پامال کرتے ہیں۔

‏انہوں نے کہاکہ میں خضدار کے عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس جبر کے خلاف آواز بلند کریں اور عاصمہ کے خاندان کے دھرنے میں شرکت کرکے ان کا ساتھ دیں۔