خیبر پختونخوا میں بم دھماکہ:بلوچستان لیویز فورس کے چار اہلکار ہلاک

46

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں بلوچستان کی لیویز فورس کے چار اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

لیویز فورس کے مطابق ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے پانچوں افراد درابن کے علاقے میں بم دھماکے کا نشانہ بنے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چند روز پہلے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی سے ایک ٹرک چوری ہوئی تھی جسے ڈیرہ اسماعیل خان میں برآمد کیا گیا تھا۔

ضلع پشین سے خانوزئی تھانے کے نائب رسالدار نور احمد کی قیادت میں تین مزید اہلکار اور ٹرک ڈرائیور ٹرک وصول کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے ڈیرہ اسماعیل خان گئے تھے۔

ڈیرہ اسماعیل خان پہنچنے سے پہلے درابن کے علاقے میں لیویز فورس کے اہلکاروں کی گاڑی بم دھماکے کا نشانہ بن گئی اور پانچوں افراد ہلاک ہوگئے۔

جن کی شناخت نور احمد نائب رسالدا ، رشید زمان سپاہی، داؤد خان سپاہی اور بلال احمد سپاہی کے ناموں سے ہوئی ہے ۔