خضدار تعمیراتی کمپنی پر حملہ، مشنری نذر آتش

79

مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی پر حملہ کرکے تمام مشینریز کو نذر آتش کردیا۔

خضدار سے اطلاعات کے مطابق خضدار کے تحصیل گریشہ جاورجی میں نامعلوم مسلح افراد نے آج مغرب کے اوقات تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر حملہ کرکے وہاں موجود مشنری کو تباہ کردیا۔

مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے مشینریز، ٹریکٹروں اور ایکسی ویٹروں کو بھی نذر آتش کردیا اور فرار ہو گئے۔

واقع کے بعد پولیس اور فورسز کی بھاری تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ واقعہ میں کسی قسم کی جانی نقصانات کے اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں اور اکثر اوقات ایسے حملے کرتے رہتے ہیں تاہم آج ہونے والے اس حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔