خضدار اغواء ہونے والی اسمہ جتک لواحقین کے حوالے

19

اغوا کے بعد بازیاب ہونے والی اسمہ جتک عدالت میں پیش، بعد ازاں خاندان کے حوالے

خضدار پولیس لائن کے ‘ڈیتھ اسکواڈ’ کے ہاتھوں اغوا ہونے والی اسمہ جتک کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، جہاں انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔

عدالت نے آسمہ کو ان کی رضامندی سے خاندان کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی، جس کے بعد انہیں ان کے بھائی، ڈاکٹر عطاء اللہ جتک کے حوالے کر دیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی بھی موجود تھے۔ تاہم، حکام نے اسمہ جتک کو میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی۔

واضح رہے کہ جمعرات کی شب خضدار پولیس لائن کے قریب ‘ڈیتھ اسکواڈ’ کے ارکان نے ایک گھر پر دھاوا بول کر اہل خانہ پر تشدد کیا اور اسمہ جتک کو اغوا کر کے لے گئے تھے۔

اس واقعے کے خلاف لواحقین نے گزشتہ تین روز سے خضدار کے قریب دھرنا دیا ہوا تھا، جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔

تاہم رات گئے اسمہ کو انتظامیہ نے انکے بھائی کے حوالے کردیا ہے جس کی تصدیق خاندان نے کردی ہے۔