خاران: فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

130

خاران میں دو مختلف مقامات پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گریڈ اسٹیشن کے پاس نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کلی بنگلزئی کے رہائشی انیس ولد گل محمد بنگلزئی کو ہلاک کردیا، جبکہ خاران شہر میں پرانے ہسپتال کے سامنے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نادر ولد ملک محمد یلانزئی کو زخمی کردیا۔

زخمی نادر یلانزئی کو ابتدائی طبی امداد کے لیے خاران ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔