خاران شہر میں یکے بعد دیگرے دھماکے

165

خاران شہر میں آج صبح یکے بعد دیگرے تین زور دار دھماکے ہوئیں۔

دھماکے ہفتے کی روز صبح 8 بجے کے قریب ریڈ زون ایریا میں ہوئے جہاں حساس اداروں کے دفاتر، دیگر سرکاری دفاتر، اور سرکاری افسران کی رہائش گاہیں واقع ہیں۔

تاحال دھماکوں کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔