بلوچستان کے علاقے خاران سے ایک شخص لاپتہ جبکہ کیچ کے تحصیل بلیدہ سے بزرگ شخص بازیاب ہوگیا ۔
اطلاعات کے مطابق خاران گرلز شاپنگ بازار سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو جبراً حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت مبارک سیاپاد جو کے راسکو لوس کے رہائشی ہے کہ نام سے ہوئی ہے جو ایک درزی کا دکان چلاتا ہے۔
ذرائع نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ اداروں نے خاران گرلز بازار میں آکر مبارک سیاپاد کو اس وقت اغواء کیا جب وہ اپنے دکان میں بیٹھا تھا، پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکار تین گاڑیوں میں آئے جوکہ سول ڈریس میں تھے۔
دریں اثنا ء بلیدہ میناز کے رہائشی 65 سالہ ضعیف العمر چرواہا عبدالکریم 14 دن بعد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے کے بعد آج بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔