حب: عادل بلوچ نامی نوجوان جبری لاپتہ

63

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے ایک شخص کے جبری گمشدگی کا کیسز رپورٹ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال چھ فروری کو عادل بلوچ ولد منیر احمد اپنے گھر سے نکلے تھے اور واپس نہیں آئے۔

لواحقین نے بتایا کہ بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ اسی شام 4:30 بجے کے قریب ریاستی خفیہ اداروں نے انہیں جبری لاپتہ کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔

لواحقین نے مقامی پولیس اسٹیشن میں ایف، آئی، آر کی درخواست درج کرائی ہے اور انکی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔