لسبیلہ پریس کلب حب میں جبری لاپتہ عادل بلوچ کی بازیابی کے لیے اہل خانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اگر 48 گھنٹے کے اندر عادل احمد کو بازیاب نہیں کیا گیا تو مین آر سی ڈی روڈ پر دھرنا دیکر سخت احتجاج کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق زہری خضدار کے رہائشی نوجوان عادل احمد بلوچ ولد منیر احمد کے اہل خانہ نے حب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 6 فروری 2025 کو حب اٹک پمپ کے قریب پاکستانی فورسز نے اٹھاکر لاپتہ کردیا ہے جو تاحال لاپتہ ہے۔
پریس کانفرنس میں عادل احمد بلوچ کی شریک حیات بی بی ریحانہ کے ساتھ ماہ زیب بلوچ اور بی ایس او کے سابق چیئرمین عمران بلوچ بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا اگر 48 گھنٹے کے اندر عادل احمد کو بازیاب نہیں کیا گیا تو بھوانی میں مین آر سی ڈی روڈ پر دھرنا دیکر سخت احتجاج کریں گے۔