حب: جبری لاپتہ اسرار کی بازیابی کے لئے احتجاج، کوئٹہ، کراچی شاہراہ بند

177

بلوچستان کے صنعتی شہر سے 3 دسمبر 2023 سے جبری لاپتہ اسرار اللّه کے لواحقین نے گڈانی موڑ کے قریب کوئٹہ، کراچی شاہراہ کو احتجاجاً دھرنا دیکر بندکردیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ لاپتہ اسرار کی بازیابی کے لیے ہم اس سے پہلے چار بار احتجاج کرچکے ہیں اب پانچویں بار مجبوراً احتجاجاً روڈ کو بند کیا لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی نتیجہ سامنے نہیں آرہا ہے۔

انھوں نے کہاکہ انتظامیہ و سیاسی لوگوں کے محض جھوٹے مذاکرات اور دلاسے کے سوا لواحقین کو کچھ نہیں ملا، لواحقین نے کہا ہے لاپتہ اسرار کی بازیابی تک روڈ بلاک دھرنا جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اسرار بلوچ کی بازیابی کے لئے گذشتہ دنوں لواحقین نے پاکستان کے جھنڈے اٹھا کر احتجاج کیا تھا، تاہم ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کی طرف سے انہیں بتایا گیا تھا کہ پاکستانی جھنڈا اٹھا کر سڑکوں پر نکلیں تو اسرار کو جلد رہا کیا جائے گا۔ لیکن ابتک انہیں اسرار کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے ۔