جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ایک پاکستانی فلاحی ادارے الخدمت جرمنی کے زیر اہتمام پڑھتا بلوچستان کے نام سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔
اس تقریب میں ایک اور پاکستانی ادارہ غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سید عامر محمود نے GEF کے مشن اور مستقبل کے اہداف پر روشنی ڈالی۔
تقریب میں پاکستان کی سفیر ثقلین سیدا نے بھی شرکت کی ۔
دی بلوچستان کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق پڑھتا بلوچستان کے نام سے 11 اسکولوں کے لیے 28800 یورو – 8352000 پاکسانی روپے جمع کئے گئے ۔
ایک ذرائع کے مطابق بلوچستان میں غزالی فاونڈیشن کے اسکولوں کے نام پر ابتک یورپ سے بھاری رقم جمع کیا گیا ہے ، تاہم یہ پیسے بلوچستان میں خرچ نہیں کئے جاتے ہیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والے اطلاع کے مطابق یورپ میں کئی پاکستان این جی اوز بلوچستان میں تعلیم ، صحت اور خشک سالی کے نام پر فنڈز جمع کرتے ہیں لیکن وہ بلوچستان کے بجائے پنجاب میں خرچ کیے جاتے ہیں ۔