تمپ: ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری، 4 افراد جبری لاپتہ

103
لاپتہ ابراہیم

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی فوج کی ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت گذشتہ شب سے جاری ہے۔ فورسز نے گذشتہ شب چار افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔

تمپ میں پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد پیش قدمی کررہی ہے جبکہ اس دوران ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت بھی جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے گذشتہ شب چار افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جن کی شناخت فاروق ولد عبدالحمید، الیاس ولد عبدالحمید سکنہ دازن، فارس ولد محمد کریم سکنہ دازن اور ابراہیم ولد علی سکنہ دازن کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مذکورہ افراد میں سے دو بھائیوں فاروق اور الیاس کو اس سے قبل بھی جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا جنہیں بعدازاں رہا کردیا گیا۔

خیال رہے گذشتہ شب گھات لگائے مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں کو ایک حملے میں نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کے تین اہلکار سپاہی صدام، سپاہی سمیع اور بسیر ہلاک ہوئیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔