تمپ: ایک شخص کی لاش برآمد

175

کیچ کے تحصیل تمپ کے زبیدہ جلال روڈ پر ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تمپ میں زبیدہ جلال روڑ پر زیارت کور اور آزیان کے قریب عدنان ولد عبدالواحد نامی شخص کی لاش ملی ہے، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

لیویز فورس نے لاش تحویل میں لے کر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیاہے۔