تمپ، مستونگ اور پنجگور میں پاکستانی فوج کے 7 اہلکار ہلاک کردیئے گئے – بی ایل اے

83

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے تمپ، مستونگ اور پنجگور میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور ان کو رسد پہنچانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب کیچ کے علاقے تمپ میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا، جب دشمن فوج کے تیرہ سے زائد اہلکار پیدل گشت کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں اور گرنیڈ لانچر سے گولے داغ کر دشمن کو نشانہ بنایا، حملے میں قابض پاکستانی فوج کے سات اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ ہلاک اہلکاروں میں سے تین کی شناخت سپاہی صدام، سپاہی سمیع اور بصیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزید کہاکہ دریں اثناء آج دوپہر کے وقت بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے مستونگ میں علیزئی بائی پاس کے مقام پر پاکستانی فورسز کے اہلکار کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ موٹرسائیکل پر اپنے کیمپ کی جانب جارہا تھا۔ حملے میں سفیر ساکن چکوال، پنجاب شدید زخمی ہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ ایک اور کاروائی میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 10 فروری کو پنجگور کے علاقے پروم دز میں قابض پاکستانی فوج کو رسد پہنچانے والی مزدا گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں دونوں گاڑی ناکارہ ہوگئے جبکہ ڈرائیوروں کو تبیہہ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔