تربت و کوئٹہ میں استحصالی کمپنی اور آلہ کار پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

334

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تربت میں قابض پاکستانی فوج کے استحصالی کمپنی فرنٹیئر کور ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے ایک سائٹ کو حملے میں نشانہ بنایا جبکہ کوئٹہ میں قابض فوج کے ایک آلہ کار کو حملے میں ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہاکہ تربت کے علاقے ناصر آباد میں بی ایل اے کے سرمچاوں نے گذشتہ شب 12 بجکر تیس منٹ کے قریب فرنٹیئر کور ورکس (ایف ڈبلیو او) کے سائٹ پر حملہ کیا۔ سرمچاروں نے استحصالی کمپنی کی چار ایوی گاڑیوں اور دیگر آلات کو نذر آتش کرکے تباہ کردیا جبکہ ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ سرمچاروں نے مذکورہ مقام پر موجود مزدوروں کو تنبیہہ کے بعد رہا کردیا۔

انہوں نے کہاکہ قابض پاکستانی فوج اپنے استحصالی مقاصد کیلئے تربت تا مند روڈ تعمیر کررہی ہے، جس کے مقاصد میں قابض فوج کی نقل و حرکت کیلئے سہولیات فراہم کرنا شامل ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہم واضح کرتے ہیں کہ قابض فوج کی استحصالی پروجیکٹس براہ راست ہمارے نشانے پر رہینگے۔

مزید کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 13 فروری بروز جمعرات کو کوئٹہ میں گوہر آباد کے مقام پر ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے ایک مخبر و آلہ کار ٹکری دودا کو ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہاکہ ٹکری دودا گھروں پر چھاپوں اور جبری گمشدگیوں میں قابض فوج کی براہ راست معاونت میں ملوث ہونے سمیت لوگوں کو بلیک میل کرکے اور لالچ دیکر قابض فوج کیلئے بطور مخبر بھرتی کرتا رہا ہے۔ مذکورہ آلہ کار جبری لاپتہ افراد کے لواحقین سے لاکھوں روپے لیکر ان کے پیاروں کی بازیابی کی یقین دہانی کراتا تھا۔

انہوں نے کہاکہ آلہ کار ٹکری دودا مارگٹ چونگی میں 2014 میں قابض فوج کے کرنل مدثر اور کرنل اسحاق کی سرپرستی میں دشن فوج کے ہمراہ ناکہ بندی کرنے میں بھی شریک رہا ہے جبکہ 2020 میں مذکورہ مخبر سی ٹی ڈی کیلئے بھی سہولت کاری میں ملوث پایا گیا تھا۔

آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی آلہ کار ٹکری دودا کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے جبکہ اس کے نیٹورک سے منسلک دیگر افراد کو بھی اسی طرح ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔