بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے معروف شخصیت شریف ذاکر کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوشک ملک آباد میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شریف ذاکر کو زخمی کردیا۔
شریف ذاکر کا شمار تربت کے معروف سماجی شخصیات میں ہوتا ہے وہ کئی سالوں سے علمی میدان میں کافی متحرک ہوکر ساچان گرائمر اسکول کے نام سے پرائیویٹ اسکول چلارہے ہیں۔
خیال رہے کہ شریف ذاکر کی سنگانی سر میں واقع رہائش گاہ کو گذشتہ دنوں بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا تھا جب کہ کچھ روز قبل شہر کے اندر ان کے کم سن بیٹے کامل شریف اور ایک قریبی رشتہ دار کو اغواء کرکے لے گئے تھے جو تاحال لاپتہ ہیں۔
سماجی حلقوں کے مطابق ان تمام چیزوں کے پیچھے سرکاری حمایت گروہ (ڈیتھ اسکواڈ ) اور خفیہ ادارے کارفرما ہیں اس قبل بھی پاکستان خفیہ ادارے شریف زاکر کے بھائی کو بھی فائرنگ کرکے قتل کرچکے ہیں۔