تربت: مسلح افراد کی فائرنگ، دو افراد ہلاک

101

تربت میں نامعلوم افراد کی درزی کی دکان پر فائرنگ، دو افراد ہلاک

فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت نجیب اللہ ولد دلاور سکنہ خضدار اور عدنان ولد طیب سکنہ بلیدہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق تربت اسٹار پلس مارکیٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک دکان میں فائرنگ کی جس سے وہاں کام کرنے والے دونوں موقع پر ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں کو سروں پر گولیاں ماری گئی، حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جو واقعہ کے بعد فرار ہوگئے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔