تربت: ساچ اسکول کے پرنسپل کے گھر پر سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ کا حملہ

567

تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے ساچ اسکول پرنسپل اور معروف شخصیت شریف ذاکر کے رہائش گاہ کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنگانی سر میں نامعلوم مسلح افراد نے معروف شخصیت شریف ذاکر بلوچ کی رہائش گاہ کو پہلے بم حملے میں نشانہ بنایا اور بعدازاں فائرنگ کی گئی ہے۔

واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے لواحقین نے بتایا کہ نماز عشاء کے بعد نامعلوم افراد نے پہلے گھر کے احاطے میں دستی بم پھینکا جو چار دیواری کے اندر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اس کے بعد فائرنگ کی گئی۔ تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد پولیس کو بھی اطلاع دی گئی جب کہ فیملی نامعلوم افراد کے خلاف اس کی ایف آئی آر بھی درج کرائے گی۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ سے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہے کہ شریف ذاکر یا اس کے اہلخانہ کو نشانہ بنایا گیا ہو اس قبل بھی ان پہ حملے ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے سنہ دوہزار بیس کو بھی ذاکر شریف کے رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح ریے کہ سنہ دوہزار بیس کو شریف ذاکر کے بھائی حنیف چمروک کو بھی مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کے بارے میں بتایا جاتا انہیں سرکاری حمایت مسلح گروہ (ڈیتھ اسکواڈ ) کے ارکان نے قتل کیا ہے۔