تربت: حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کی میت کے ہمراہ دھرنا جاری

74

گذشتہ روز سے نوعمر کریم بخش ولد منظور کی میت کے ہمراہ شہید فدا چوک پر دھرنا جاری ہے۔

دھرنے میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں جب کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی کارکنان بھی شرکاء میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ کریم بخش منظور کو جمعرات کی شام تمپ، کوہاڈ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے رد عمل میں ان کے اہل خانہ نے میت دفنانے کے بجائے پہلے جدگال ڈن (ڈی بلوچ پوائنٹ) پر منتقل کرکے ایم ایٹ شاہراہ پر دھرنا دیا جب کہ رات 3 بجے کے قریب وہ شہید فدا چوک پر آئے اور یہاں دھرنا دے کر احتجاج کررہے ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا نوجوان کو پاکستانی فورسز کی حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے جس کے خلاف لواحقین دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔