تربت کے علاقے کوشقلات میں بلوچی زبان کے معروف گلوکار، استاد عارف بلوچ کے رہائشگاہ پر نامعلوم گاڑی سواروں کی فائرنگ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
استاد عارف بلوچ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔
ان کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ کے ساتھ گالم گلوچ بھی کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے۔