بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی علاقے تربت میں گذشتہ شب مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی فرنٹیئر کور ورکس کے سائٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب بارہ بجے کے قریب مسلح افراد کی بڑی تعداد نے تربت میں ناصر آباد کے مقام پر ایف ڈبلیو او کی سائٹ پر حملہ کیا۔
حملہ آوروں نے کمپنی کی مشنری کو نذرآتش کردیا جبکہ ایک گاڑی اور موٹر سائیکل اپنے تحویل میں لیکر گئے جبکہ مزدوروں کو تبیہہ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
حملے کا نشانہ بننے والی کمپنی تربت تا مند روڈ کی تعمیر میں مصروف تھی۔ 20 ارب روپے کی لاگت سے بننے والا منصوبہ “ساؤتھ بلوچستان ترقیاتی پیکج” کا حصہ ہے جس کا افتتاح گذشتہ سال دسمبر میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کیا تھا۔
خیال رہے بلوچستان میں روڈ و دیگر پروجیکٹس پر کام کرنے والی کمپنیاں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیوں کے نشانے پر رہے ہیں۔
مذکورہ تنظیموں کا موقف ہے کہ تعمیرات کے نام پر استحصالی پروجیکٹس کو توسیع دی جاتی ہے جبکہ روڈ تعمیرات فوجی مقاصد کیلئے استعمال کیئے جاتے ہیں۔