بلوچستان نیشنل پارٹی کے منحرف سابق سینیٹر قاسم رونجھو کے بیٹے اسد قاسم رونجھو بلامقابلہ پاکستان سینٹ کے رکن منتخب ہوگئے ہیں ۔
یاد رہے قاسم رونجھو بی این پی کے سینیٹر تھے، 26 ویں آئینی ترمیم کے دوران پارٹی پالیسی کے خلاف جانے پر پارٹی نے ان کی رکنیت ختم کردی اور بعد میں قاسم رونجھوں سینٹ کی سیٹ سے مستعفی ہوگئے۔
ان کے مستعفی ہونے کے بعد سینٹ کی ایک نشت خالی ہوئی تھی جس پر آج انکے فرزند اسد قاسم رونجھو بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ اسد رونجھو کو حکومتی ارکان کی حمایت حاصل ہے۔