اتوار کے روز بلوچستان کے علاقے بولان میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی دوران ناکہ بندی پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جبکہ ناکہ بندی کے دوران فورسز کی بکتر بند گاڑی بھی شدید حملے کی زد میں آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بولان ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد نے پی پی پی کے ایم پی اے لیاقت لہڑی کا محاصرہ کرکے گن مینوں کا اسلحہ ضبط کرکے لیاقت لہڑی کو تنبیہہ کے بعد محافظوں کے ہمراہ واپس روانہ کردیا ۔
دوسری جانب آئی ایس پی آر نے دعویٰ کہاہے کہ مسلح افراد نے آنے والے فورسز پر گھات لگانے کے لیے جال بچھا رکھا تھا۔ اس دوران ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی میں 4 مسلح افراد مارے گئے، جب کہ ایف سی کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ تاہم آئی ایس پی آر دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔