یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب آٹھ بجے کے قریب بولان کے علاقے بی بی نانی میں قائم قابض پاکستانی فورسز کے مرکزی چیک پوسٹ پر شدید نوعیت کا حملہ کیا جس کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بی بی نانی کے مقام پر ایک اور حملے میں گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں پائپ لائن کا ایک بڑا حصہ تباہ ہوگیا جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔