بلیدہ: فورسز کی راشن مسلح افراد نے ضبط کرلی

172

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے راشن کو قبضے میں لے لیا۔

اطلاعات کے مطابق بلیدہ کے علاقے گردانک میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے لیے مرغیاں و دیگر راشن لیجانے والی گاڑی کو روک کر راشن کو قبضے میں لے لیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں کو گاڑی سمیت رہا کردیا۔

کاروائی کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں پاکستانی فورسز کو سپلائی کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔