بلوچستان: 4 افراد جبری لاپتہ ، 2 بازیاب

83

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مزید چار افراد کے جبری گمشدگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق 30 جنوری 2025 کو محمد اقبال ولد حاجی میر خان اور ذاکر یعقوب سکنہ کوڈاسک ضلع خضدار کو پاکستانی فورسز نے پنجگور بائی پاس پر فورسز چیک پوسٹ سے ماورائے عدالت حراست کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

مذکورہ دونوں افراد تیل کے کاروبار سے وابستہ تھے اور اپنی گاڑی میں تیل لے کر جا رہے تھے۔ فورسز نے تیل کے ساتھ ان کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔

ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے بگٹی کالونی میں بگو ولد براہم بگٹی کو فورسز اہلکاروں نے دن دھاڑے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

دریں اثنا 29 جنوری 2025 کو نصیر آباد کے علاقے چھتر میں شکلوں بگٹی کو ایف سی اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

وہان رکنی سے جبری لاپتہ ہونے والا بلوچی فنکار ناڑی گلاب بازیاب ہوگیا۔

ضلع نوشکی سے لاپتہ فٹبالر فیروز خان ولد حاجی موسی خان بڑیچ 4 مہینے بعد بازیاب ہوکر اپنے گھر غریب آباد پہنچ گیا جن کی بازیابی سے اہلخانہ و اقارب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔