بلوچستان :مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک ، چار زخمی

25

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد پولیس کو حبیب کوٹ کے قریب سے نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے، ناقابل شناخت ہونے کی وجہ سے لاش کو اوستہ محمد میں امانتا تدفین کردی گئی۔

وہاں پنجگور کے علاقے تسپ میں فائرنگ سے گرمکان کا رہائشی محمد رفیق جانبحق ہوگیا ہے، تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ۔

تربت کے کیچ کور حفاظتی بند پر نامعلوم افراد نے صدیق ولد نور بخش ساکن علی آباد کونشقلات پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔

جبکہ ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سلو میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر کا گھیراؤ کرکے فائرنگ کھول دی جسکے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں میں ایک شخص کی شناخت طلحہ کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

دریں اثنا قلعہ سیف اللہ بندات پسین زئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہرنائی کا رہائشی سید نواز شاہ جان بحق ہوگئے۔ قتل کی وجہ رشتے کی تنازعہ بتائی جارہی ہے۔

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی میں منعقدہ فوڈ فیسٹیول کے دوران سلینڈر دھماکے سے خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق فیسٹیول کے دوران سلینڈر دھماکے سے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔