بلوچستان: فائرنگ اور حادثات میں 6 افراد ہلاک، چار زخمی

268

پیر کے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور حادثات میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چیدگی میں گاڑی سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

لیویز کے مطابق احمد ولد نصیر احمد نامی نوجوان کو چیدگی میں مسلح گاڑی سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، اور موقع سے فرار ہوگئے۔ مقتول کا تعلق پنجگور کے علاقے خدابادان سے بتایا جاتا ہے ۔

مقامی لیویز نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

دریں اثناء مستونگ میں ولی خان تھانے کے ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی سے فائرنگ ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت عزیر احمد ولد مولوی سراج قوم لہڑی سکنہ رودینی کے نام سے ہوئی۔

وہاں سبی کے علاقے محلہ اللہ آباد نزد چمڑا کارخانہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

پولیس اور ایدھی ذرائع کے مطابق، ملزم نے مبینہ طور پر ذاتی تنازعے کی بنا پر اپنے بھائی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعے کے فوراً بعد ایدھی ایمبولینس کی مدد سے مقتول کی لاش کو سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا، جہاں ضروری قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

قتل کی وجوہات کے بارے میں تاحال کوئی واضح معلومات نہیں مل سکیں، تاہم پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس افسوسناک واقعے پر مقامی افراد نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام میں احساسِ تحفظ بڑھ سکے۔

دریں اثنا قلعہ عبداللہ میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کا پہلا واقعہ جنگل پیر علیزئی میں پیش آیا، جہاں کامران نامی شخص نے محمد ابراہیم کو قتل کر دیا۔ دوسرا واقعہ کلی لاجور، گلستان میں پیش آیا، جہاں اکمل ولد شائستہ خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

دونوں واقعات کے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی ہوا جنکی کی شناخت موٹر سائیکل سوار شبیر احمد ولد نتھو خان ساکن الیاس گوٹھ کراچی ہلاک جب کہ عقیل ولد جمیل احمد ساکن کراچی جن کی قومیت مہاجر ہے زخمی ہیں جن کا ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

قلات بینچہ کے قریب مرکزی شاہراہ پر تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی، حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے، دو زخمیوں کوئٹہ منتقل کیا گیا۔