بلوچستان: جنوری میں 1831 ٹریفک حادثات ،39 افراد جاں بحق 2409 زخمی

16

بلوچستان میں رواں سال کے جنوری میں 1,831 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

جن میں 39 افراد جاں بحق اور 2,409 زخمی ہوئے۔

میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز (MERC) 1122 کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، بلوچستان کے مختلف علاقوں جیسے لک پاس، مستونگ، قلات، لسبیلہ، چمن، قلعہ سیف اللہ، ژوب، سبی، لورالائی، جعفر آباد، کیچ، پنجگور اور خضدار میں یہ حادثات پیش آئے۔

عوامی حلقوں نے بلوچستان بھر میں حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شاہراہوں کی حالت بہتر بنانے اور ٹریفک قوانین کی مؤثر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی خستہ حالی اور ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی حادثات کی اہم وجوہات ہیں۔

اس سے قبل، سال 2024 کے دوران بلوچستان میں ٹریفک حادثات میں 402 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور 30,000 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جو کہ ایک تشویشناک صورتحال ہے۔ 

ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، جن میں سڑکوں کی مرمت، ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی، اور ڈرائیوروں کی تربیت شامل ہیں۔