بلوچستان: تین افراد لاپتہ، ایک بازیاب

158
نصیب سوالی، مقبول اکرم

بلوچستان کے ضلع کیچ، گوادر اور حب سے تین افراد لاپتہ کردیئے گئے جبکہ ایک بازیاب ہوا ہے۔

گوادر کے علاقے پسنی سے گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق پسنی کے وارڈ نمبر 6 سے نصیب سوالی اور مقبول اکر کو ان کے گھروں سے فورسز نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔

ادھر کیچ بلیدہ کے علاقے سلو سے نامعلوم مسلح افراد نے ایک نوجوان کو بندوق کے زور پر اغواء کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

جمعے کی رات تقریباً 9 بجے کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر سلو کے رہائشی نوجوان عبدالقیوم کو اغوا کرکے انکی آنکھوں پر پٹی اور ہاتھ باندھ کر لے گئے ۔ جس کے بعد ان کی خبر نہیں ہے۔

دریں اثنا حب چوکی سے لاپتہ نوروز اسلام بلوچ بازیاب ہوگئے۔

نوروز اسلام کو حب میں ان کے گھر سے پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کا شکار بنایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے ان کے لواحقین نے دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین کے ہمراہ دھرنا دیا تھا، جہاں حب انتظامیہ نے 20 دن کی مہلت مانگی تھی۔