بلوچستان کے علاقے بارکھان میں گذشتہ پانچ روز سے فوجی آپریشن جاری ہے، مسلح افراد و فورسز میں جھڑپوں کے نتیجے میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ پانچ روز سے پاکستانی فورسز بارکھان کے مختلف علاقوں میں آپریشن میں مصروف ہیں اس دوران فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہے جن کے نتیجے میں جانی نقصات کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں پاکستانی فورسز کے صوبیدار گل ولی سمیت کئی اہلکار زخمی و ہلاک ہوئے ہیں۔ علاقے میں فورسز کی بھاری نفری سمیت ایمبولنسز کی آمد و رفت بھی دیکھنے میں آئی ہے۔
علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ فورسز نے دوران آپریشن مقامی افراد کے جھونپڑیوں کو نذر آتش کردیا ہے جبکہ چھ افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے۔