بارکھان میں خفیہ اداروں کے 7 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

653

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بارکھان میں شناخت کے بعد قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے سات اہلکاروں کو گرفتار کرکے ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے انٹیلی جنس ونگ ‘زراب’ کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر بارکھان میں ایک ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے دشمن کے سات اہم مخبروں کو شناخت کے بعد گرفتار کرلیا۔ دشمن کے مذکورہ خفیہ ایجنٹ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھیس بدل کر مخبری و بلوچ نسل کشی کے گھناونے جرائم کا مرتکب پائے گئے۔ جن کی مکمل شناخت کے بعد انہیں ہلاک کردیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ اس ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران، سرمچاروں نے گذشتہ شب دس بجے بارکھان کے علاقے رڑکن میں نیو کوئٹہ پشین بسم اللہ ہوٹل کے مقام پر ناکہ بندی کی اور گاڑیوں کی سنیپ چیکنگ کا آغاز کیا۔ اس دوران سرمچاورں نے مطلوبہ کوچ کو روکا، جس میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے اہلکار سوار تھے، سرمچاروں نے مذکورہ تمام 7 اہلکاروں کو شناخت کے بعد ہلاک کردیا، جن میں سابق ڈی ایس پی عاشق حسین بھی شامل تھے۔

مزید کہاکہ مطلوبہ ریاستی دہشتگرد متعدد گھناونے جرائم جیسے مخبری، بلوچ نسل کشی، جبری گمشدگیوں اور بلوچ قومی مفادات کو زک پہنچانے میں ملوث تھے، اور بلوچ لبریشن آرمی کو مطلوب تھے۔ جنہیں بالآخر زراب کی معلومات کے بنیاد پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا اور بعد از شناخت مجرمان کے سزائے موت پر فوری عملدرآمد کیا گیا۔

بیان کے آخر میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس کاروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دشمن فوج کے تمام مخبر و ایجنٹوں کو وارننگ جاری کرتی ہے کہ وہ اپنے بلوچ کش کردار سے دستبردار ہوکر دشمن فوج کی معاونت سے باز آجائیں بصورت دیگر بلوچ نسل کشی میں شریک و معاون تمام کرداروں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔