بارکھان: مزید تین افراد جبری لاپتہ

51

بلوچستان کے علاقے بارکھان سے مزید تین افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔

بارکھان کے علاقے رڑکن سے کچھ روز قبل بجار خان حسنی اور اس کے دو بھتجے سید خان حسنی اور جعفر خان حسنی کو لاپتہ کردیا گیا ہے۔

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بارکھان سے آٹھ افراد کو جبری پر لاپتہ کیا گیا ہے۔

بلوچستان بھر میں جبری گمشدگیوں کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر سامنے آرہے ہیں جبکہ ساتھ ہی کیچ کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

سماجی و سیاسی حلقوں کے مطابق نوجوانوں کو ٹارگٹ کرکے قتل کرنے میں ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈز ملوث ہیں جبکہ جبری گمشدگیوں کے بعد بازیابی ہونے والے افراد سمیت سیاسی کارکنان ان ٹارگٹ کلنگ میں نشانہ بنے ہیں۔

جبری گمشدگیوں اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بلوچستان بھر میں مظاہروں کا اعلان کردیا ہے۔