امریکہ کی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک چھوٹا طیارہ آبادی پر گر کر تبادہ ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد گھروں میں آگ لگ گئی۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق متاثرہ طیارہ میڈیکل ٹرانسپورٹ جیٹ تھا جس میں ایک مریض، اس کی ماں اور چار دیگر افراد سوار تھے۔
جہاز میں سوار تمام چھ افراد کا تعلق میکسیکو سے تھا۔ جیٹ ریسکیو کے ترجمان شائی گولڈ کے مطابق مریض بچے کا فلاڈیلفیا میں علاج کے بعد اسے گھر منتقل کیا جا رہا تھا۔
جیٹ ریسکیو ایئر ایمبولینس نے ایک بیان میں کہا کہ “ہم کسی بھی مسافر کے زندہ بچ جانے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔”
فوری طور پر یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ آیا جائے حادثہ پر کسی کی ہلاکت ہوئی ہے یا نہیں۔